اردو
Friday 18th of October 2019
  127
  0
  0

رہبر انقلاب اسلامی کی سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے نقصانات کا جلد از جلد ازالہ کرنے پر تاکید

رہبر انقلاب اسلامی کی سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے نقصانات کا جلد از جلد ازالہ کرنے پر تاکید

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں شیراز میں تباہ کن سیلاب میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے حکام پر زوردیا ہے کہ وہ امداد رسانی میں سرعت اور دقت سے کام لیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں شیراز میں تباہ کن سیلاب میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی حکام کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے نقصانات کا جلد از جلد ازالہ کرنے اور عوام کی مشکلات کو کم کرنے کے سلسلے میں سنجیدہ اقدام اور کوشش کرنی چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے شیراز کے امام جمعہ کے نام اپنے پیغام میں فرمایا: ہم شیراز میں سیلاب کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے درد و غم میں برابر کے شریک ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے امداد رسانی میں مشغول اداروں پر زوردیا ہے کہ وہ باہمی تعاون کے ساتھ عوامی مشکلات کو دور کرنے کی سنجیدہ تلاش و کوشش کریں اور عوامی مشکلات کو کم کرنے کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں پر عمل کریں۔

  127
  0
  0
امتیاز شما به این مطلب ؟

latest article

      بے بنیاد الزامات کے تحت دسیوں شہریوں کے سرقلم کرنا ...
      رہبر انقلاب اسلامی کی سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے ...
      کیا شیعھ اثنا عشری کے علاوه کوئی بھشت میں داخل ھوگا؟ ...
      فلسفہٴ روزہ
      اجتھاد اور مرجعیت
      اسلام کانظام حج
      تقلید
      مبطلاتِ روزہ
      حج کی قسمیں
      کیوں شیعہ ظہرین ومغربین ملا کر پڑھتےہیں ؟

 
user comment